پاکستان کا روشن مستقبل پڑھے لکھے نوجوانوں سے وابستہ ہے:بابر علائوالدین

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیئر پرسن برائے ڈائریکٹو ریٹ آف ایولویشن ، انسپیکشنزاینڈ مانیٹرنگ بابر علائوالدین نے جی سی یونیورسٹی کے کیمپس کے طلباء و طالبات سے خطاب کر تے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل پڑھے لکھے نوجوانوں سے وابستہ  ہے کیونکہ مستقبل میں انہی نوجوانوں نے اپنی قابلیت ،اور صلاحیتوں سے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے ۔ طلباء و طالبات اپنے مثبت رویوں سے ملک و قوم اور سوسائٹی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔نوجوان طلباء و طالبات سوشل ومیڈیا پر بڑھتے ہوئے منفی جھوٹ اور بے بنیاد خبروں پر یقین کرنے کی بجائے اپنے ملک اور اس کے اداروں کی بہتری کے لیے کام کریں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، ڈائریکٹر جی سی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خر م شہزاد ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج دو آبہ میڈ م نسرین اختر بھی موجو د تھی ۔ قبل ازیں بریگیڈیئر با بر علائو الدین نے یونیورسٹی و کالج کیمپس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا ۔علاوہ ازیں بابر علائوالدین نے تمام ضلعی محکموں کے افسروں کے اجلاس سے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن