گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے شہر میں سیوریج سسٹم کی مزید بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،واسا کے فنڈز سے حلقہ میں سیوریج کے منصوبے جلد شروع ہو جائیں گے اور معافی والا،اروپ،شیخ رجادہ،جنڈیالہ باغوالہ،سیالکوٹ بائی پاس، فتومنڈ،جگنہ،ونیہ والا،امن چوک سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کا نظام بہتر ہو جائے گا، ن لیگ کی حکومت گوجرانوالہ میں نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور شہر کی بہتری کیلئے بہت جلد ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے،مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی و خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ سمیت صوبہ کو صاف بنانے کا عزم کر رکھا ہے،واسا حکام شہریوں کو درپیش مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کریں۔حلقہ کے عوام کو واسا و دیگر مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے:خرم دستگیر
Nov 20, 2024