کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ رواں سال 11 ہزار سے زائد ٹیکس سے متعلق شکایات موصول ہوئیں جس میں 94 فیصد کا فوری فیصلہ کیا۔ قانون کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب 60 دن میں فیصلہ کرنے کا مجاز ہے تاہم ٹیکس کنند ہ کی سہولت کیلئے اوسط فیصلہ 37 دن میں کر رہے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا فیصلہ حتمی اور ایف بی آر پر تعمیل لازمی ہے،ایف ٹی او کو شکایات موصول ہوتے ہیں ایف بی آر کی تمام کارروائی روک دی جاتی ہے، صدر پاکستان سے ہی وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ایف ٹی او سے متعلق عوام اور تاجر برادری میں آگاہی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
11ہزار سے زائد شکایات موصول، 94 فیصد کا ازالہ کیا: وفاقی ٹیکس محتسب
Nov 20, 2024