وزیر داخلہ کی فضل الرحمن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی  این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی (ف ) مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔   وفاقی وزیرداخلہ نے  سربراہ جے یو آئی   مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی  اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔   

ای پیپر دی نیشن