لانگ رینج میزائل کے جواب میں ایٹمی حملہ کر دینگے: پیوٹن کی امریکہ، اتحادیوں کو دھمکی

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) روس نے خبردار کیا ہے کہ لانگ رینج میزائل کے جواب میں ایٹمی حملہ ہو گا۔ روس کے صدر پیوٹن نے امریکہ اور اتحادی ملکوں کو خبردار کیا ہے۔ روسی صدر نے یوکرائن کو ملے میزائلوں پر ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت دے دی۔ روسی صدر نے دستاویز پر بھی دستخط کر دیئے۔ امریکی صدر یوکرائن کو امریکی میزائلوں سے حملے کی اجازت دے چکے ہیں۔ روسی کی جوہری ڈاکٹرائن میں کہا  گیا ہے کہ روس یا اس کے اتحادی بیلا روس پر اگر روایتی ہتھیاروں سے ایسا حملہ کیا گیا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے کسی بڑے خطرے کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی روس جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ روس نے یوکرائن کے مختلف شہروں پر120 میزائل اور90 ڈرون داغ دیئے جس کے نتیجے میں7  افراد ہلاک ہو گئے۔ یوکرائن نے بھی امریہ سے ملے میزائل روس پر داغ دیئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈیفنس سسٹم نے 5 میزائل مار گرائے۔ چھٹے میزائل سے نقصان پہنچا۔ ملبہ فوجی تنصیب کے احاطے میں گرنے سے آگ لگ گئی۔

ای پیپر دی نیشن