190 ملین پاؤنڈ کیس‘ ملزموں کے وکلاء سوالوں کے جواب نہ داخل کرا سکے

Nov 20, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کی، ملزموں کے وکلاء کی جانب سے ا یک بار پھر342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہ کروائے جا سکے۔ عدالت نے سماعت آج20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزموں کی جانب سے سوالناموں پر جواب طلب کر لیے ہیں۔ فریقین وکلاء پولیس، نیب افسر عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ملزمہ بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہو سکیں، طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر، جو عدالت نے منظور کر لی تھی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں