ریاض، بیروت، ریوڈی جنیرو (این این آئی +آئی این پی+ نیٹ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں ایک اور فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید اور چوبیس زخمی ہوگئے۔ لبنانی دارالحکومت پر رات بھر اسرائیلی حملوں کے بعد بیروت میں سکول بند کر دیئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ دنیا کو مزید کشیدگی، فوجی تنازعات اور انسانی بحرانوں کا سامنا ہے۔ یہ چیز ترقی کے اہداف کو یقینی بنانے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ امریکی صدارتی ایلچی آموس ہوچسٹین کے دورہ لبنان ملتوی ہونے کے بعد لبنانی عوام کی فوری جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہونے کے ساتھ اسرائیلی ردعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ مذاکرات اب فائرنگ اور بمباری کے نیچے ہو رہے ہیں۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا حماس کا پولیٹیکل آفس بند نہیں کیا امریکہ نے اسرائیلی آباد کاروں کی تنظیم امانا پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے کمانڈر علی امریکی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تل ابیب پار ہٹانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ علی دویک حزب اللہ کے درمیانی فاصلے کے میزائل سسٹم کے سربراہ تھے۔ اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں غزہ پر تین وحشیانہ حملے کئے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید پچاس فلسطینی شہید جبکہ 110 زخمی ہوئے۔ نامعلوم افراد کا غزہ میں سو امدادی ٹرک لوٹ لئے حماس کے مطابق لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 20 افراد ایک کارروائی میں مار ڈالے۔ برازیل کے دارالحکومت میں دنیا کی بڑی معیشت کے حامل 20 ممالک کی تنظیم جی-20 کے سربراہی اجلاس کے آخری روز جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرْو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ جی-20 سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہو سکے۔ جی 20 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرائن جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پیوٹن شریک نہیں ہیں۔
غزہ، لبنان میں جنگ بندی کی جائے، جی 20: 50 فلسطینیوں، حزب اللہ کمانڈر سمیت 56 شہید
Nov 20, 2024