24 نومبر ملک کی تقدیر کے فیصلے کا دن: محمود الرشید

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے عدالت پیشی پر گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر بانی پی ٹی آئی کی کال پر بھرپور شرکت کریں۔ کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ 24 نومبر پاکستان کی تقدیر کے فیصلے کا دن ہے۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی حقیقی آزادی و خود مختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستانی عوام کی آخری امید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن