9 مئی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے‘ دہرانا چاہتی تو کیا کہا جا سکتا ہے: غفور حیدری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پیچھے تحریک انصاف ہے۔ پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتی ہے تو اس کا حق ہے۔ پی ٹی آئی 9 مئی دہرانا چاہتی ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں 9 مئی کے پیچھے پی ٹی آئی تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ ظاہر ہے جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی نے کیا۔ احتجاج یا جو بھی تھا۔ ایک ناپسندیدہ عمل تھا۔ علی امین گنڈا پور ایک غیر سنجیدہ انسان ہے۔ ریاست کی اہم پوسٹ پر بیٹھ کر مار دھاڑ کی باتیں کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن