ریچھ بن کر انشورنس کمپنیوں کو دھوکا دینے والے 4 افراد گرفتار 

نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکا میں ریچھ کا روپ دھار کر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد نے گاڑیوں کے ریچھ سے نقصان پہنچنے کا بتا کر انشورنس کمپنیوں سے ہزاروں ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔ آپریشن بیئر کلا میں کیلیفورنیا انشورنس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس کے چار رہائشیوں کو انشورنس کمپنیوں سے دھوکا دہی کے ذریعے ایک لاکھ 42 ہزار ڈالر اینٹھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گاڑیوں کو ایک ریچھ نے نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن