ریوڈی فیرو (نیٹ نیوز) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گتریس نے کہا ہے کہ زمین کا موسم ایک انتہائی نہج پر ہے۔ جب تک ہم عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسئس تک محدود نہیں کر دیتے، بڑھتی ہوئی آفات دنیا کی ہر معیشت کو نقصان پہنچاتی رہیں گی۔ جی 20 اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ موجودہ پالیسیاں درجہ حرارت میں تین ڈگری سے زیادہ اضافہ کر دیں گی، جس کا مطلب تباہی ہے۔ ہمیں فاسل ایندھن سے قابلِ تجدید ذرائع پر تیزی سے منتقلی کرنی ہو گی۔ یہ ذرائع اب سب سے سستے توانائی کے ذرائع ہیں۔ فاسل ایندھن کے دور کا خاتمہ ناگزیر ہے۔