لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اورچوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے علاقے میں تبریز کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں اعجاز اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 61 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی کے علاقے میں رفاقت علی کی دکان سے 31 ہزار روپے، غازی آباد کے علاقے میں علی سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت کے علاقے میں مرتضی سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں نذیر خان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں حیدر سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں زاہد سے 56 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں تیمور سے 10ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے مغلپورہ کے علاقے میں فرید کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر گھریلو سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس، لاری اڈا اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے4 گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا، ساندہ، نشتر کالونی، ریس کورس، غالب مارکیٹ، کاہنہ اور ساندہ کے علاقوں میں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ہیں۔
لاکھوں کے ڈاکے، راہگیروں اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار
Nov 20, 2024