اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک بین ا لاضلاعی ڈاکو پولیس سے مقابلہ کرتے ہوے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حویلی لکھا پولیس کو 15 پکار پر محمد آصف نامی شہری کی کال موصول ہوئی کہ 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر شریں والا کھوہ کے قریب اس سے 36 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔ ڈاکوئوں نے پولیس کو تعاقب کرتے دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی تو ڈاکوئوں نے مختلف اطراف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کا سلسلہ تیز کر دیا۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اوکاڑہ:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
Nov 20, 2024