کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ احتجاج زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔ تحریک انصاف کی حکمت عملی ہے کہ دبائو بنا کر رکھا جائے۔ حکومت کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو بچا لے گی، لیکن اس کیلئے پورے پاکستان خاص طور پر پنجاب میں جو رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی اس سے خبریں بنا کر امریکا میں پہنچوانے میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ دو تین سے زیادہ دھرنا دینا آسان کام نہیں ہے، جو لوگ آئیں گے انہیں کہاں ٹھہرائیں گے، کیا بندوبست کریں گے۔ احتجاج کو کم از کم جزوی کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی آئی کو اپنے ورکرز نکالنے ہیں اور ورکرز کافی تھک چکے ہیں، ابھی چوبیس نومبر قریب آئے تو ورکرز کو اٹھایا جائے گا۔ ان کے لیڈرز کو اٹھایا جائے گا، وہ چھپتے چھپاتے پھریں گے، اگر ان کو اس بار اٹھائیں گے پکڑیں گے تو دو تین مہینے تک ان کے گھر والوں کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ وہ گئے کہاں،