شیخوپورہ: سیشن کورٹ کے احاطہ میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا مظاہرہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک کے درجنوں کارکنوں نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ شیخوپورہ کے احاطہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک لبیک لاہور ڈویژن کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عباس انجم نے کی۔ اس موقع پر پولیس نے جب مظاہرین کو روکا تو ان کے درمیان تو تکار کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی، جہاں سینکڑوں لوگ اکٹھے ہو گئے۔ مظاہرین مبینہ توہین مذہب کرنے والے شخص کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن