اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی نے ویزا پابندیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی۔ پاکستانی سفارتخانہ اعلامیہ کے مطابق رپورٹس میں کئے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ مزید مضبوط بنانے کیلئے یو اے ای حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ دونوں حکومتیں تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔