شکر گڑھ( نامہ نگار ) بھارت اور دیگر ممالک سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ بھارت سے براستہ واہگہ شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرنام سنگھ جسل کی قیادت میں آئے 2559 سکھ یاتریوں نے دربار بابا گورو نانک کرتارپور ہی شب بسری کی۔ ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور ڈی پی او نارووال نوید ملک نے یاتریوں کا استقبال کیا۔ یاتری رات بھی کرتارپور میں ہی قیام کریں گے۔ یاتریوں نے دربار بابا گورو نانک میں ماتھا ٹیکا بابا جی کے کنویں سے پانی پیا ، اور جنم دن کی مذہبی رسومات ادا کیں ملک بھر سمیت کرتار راہداری کے ذریعے بھارتی یاتریوں نے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی یاتریوں کیلئے بابا گرونانک کے کھیتوں کی سبزیاں دالیں چاول چپاتی اور دیگر مزے مزے کے کھانوں سے تواضع کی گئی یاتریوں نے دربار احاطہ میں بازار میں جاکر شاپنگ کی اور مختلف سوغات خریدیں۔جنم دن کے موقع پر انٹرنیشنل کبڈی میچ کھیلا گیا بندیشہ بیلجئیم کبڈی کلب اور رائل یو ایس اے کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جو بندیشہ کلب نے جیت لیا صوبائی وزراء اوروڑہ سنگھ بلال اکبر،شافع حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔یاتری 20 نومبرکواختتامی دعا کے بعد کرتار پور سے گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کیلئے روانہ ہو نگے۔ بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ دورہ مکمل ہونے پر 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے۔
شکر گڑھ:ہزاروں سکھ یاتریوں کی کرتار پورآمد‘مذہبی رسومات ادا کیں
Nov 20, 2024