اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے شہر باکو میں وزیر اکانومی میکائیل جیباروف سے ملاقات ہوئی۔ آذر بائیجان کے وزیر اکانومی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اجلاس عبدالعلیم خان نے باہمی تجارت و دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر بات چیت کی۔ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اجلاس میں آذربائیجان کی حکومت سے پاکستان میں نجکاری کے حوالے سے جی ٹو جی اور بی ٹو بی کی طرز پر شراکت پر مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر اکانومی میکائیل جیباروف کو پی آئی اے، زرعی ترقیاتی بنک، ڈسکوز، یوٹیلیٹی سٹورز اور دیگر منصوبوں کی پرائیوٹائزیشن میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔ آذربائیجان کے وزیر اکانومی میکائیل جیباروف نے پاکستان سے باکو کی ڈائریکٹ فلائٹ پر بھرپور اطمینان کا اظہارکیا۔