ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی میں رکاوٹ برداشت نہیں: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ ترقی کے عمل کو بریک لگانے کی کوششیں کرنے والوںکو منہ کی کھانا پڑے گی اور حکومت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے دیکھ کر حکومت مخالف سازشیں تیز کر دی گئی ہیں۔ میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف اورمریم نواز شریف عوام دوستی کی مثال اور قومی ترقی کی ضمانت ہیں۔ ان کی کردار کشی و الزام تراشی کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی قیادت عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

ای پیپر دی نیشن