پاکستان قطر کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے میدان میں مل کر کام کرنے کا خواہاں: شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ سے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی ٹی و ٹیلی کام، سٹارٹ اپس، سائبر سکیورٹی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان اور قطر کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک آئی ٹی و ٹیلی کام کے میدان میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور قطر کے آئی ٹی و ٹیلی کام کے میدان میں تعلقات مزید فروغ پائیں۔ سفیر نے کہا قطر پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن