شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم کو چیلنج کردیا

Nov 20, 2024

 لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی  کے  سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر ملزمان نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمے میں عائد فرد جرم کو چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 9 مئی کو شیرپا ئوپل کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل پر سماعت کی۔ملزمان شاہ محمود قریشی، عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر نے فرد جرم کو چیلنج کردیا اور مو قف اپنایا کہ شیر پائو پل کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں غیر قانونی طور پر فرد جرم عائد کی گئی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 6 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے، پولیس اہلکار یوسف، کانسٹیبل رشید سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔گواہوں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ان کے تھانے کی حدود میں جناح ہاس کے باہر توڑ پھوڑ سے تقریبا ایک لاکھ 75 ہزار کی سرکاری املاک کا نقصان ہوا۔اے ٹی سی جج نے فرد جرم کیخلاف درخواستوں پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں