کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج کا نئی تاریخی بلندی کی جانب سفربدستور جاری ہے اوررواںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو شیئرزمارکیٹ پہلی بار96ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 800پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس95ہزار800پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں99ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم123کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور54.13فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز 460کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ جس میں سے249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘156میں کمیاور55کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کے اضافے سے 2623ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 273500روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں 25پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قدر278روپے پر جاپہنچی ۔
سٹاک مارکیٹ ‘ 100 انڈیکس96 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا‘ ڈالر ‘سونا مہنگا
Nov 20, 2024