پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی ملاقات میں شریک تھے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات، احتجاج دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپس میں اختلافات سے نقصان بانی کا ہو رہا ہے۔ آپ صوبائی سے قافلے کو لیڈ کریں، علی امین گنڈا پور اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔بلوچ رہنما محمود اچکزئی سے اسد قیصر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور 24 نومبر کے احتجاج پر مشاورت کی گئی۔