لاہور تعلیمی بورڈ نے داخلہ فیسوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا 

لاہور (لیڈی رپورٹر) پرائیویٹ طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہو گیا، لاہور تعلیمی بورڈ نے داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ لاہور بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کی داخلہ فیسوں کا اعلان کر دیا، نہم کی داخلہ فیس میں ایک سال کے دوران 34 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق نہم کی داخلہ فیس 1610 سے بڑھا کر 2200 روپے کردی گئی، دہم جماعت کی فیس میں بھی ایک سال کے دوران 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دہم کی فیس 2310 سے 3480 روپے تک کر دی گئی۔ نہم کی فیس میں 590 روپے اور دہم کی فیس میں 1170 روپے تک اضافہ ہوا، دہم کی سرٹیفکیٹ کی فیس 700 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردی گئی۔ سپورٹس فیس 100 روپے سے بڑھا کر 280 روپے، ڈویلپمنٹ فیس 200 روپے سے بڑھا کر 350 روپے، پروسیسنگ فیس 530 سے بڑھا کر 870 روپے اور داخلہ فیس 700 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کردی گئی. بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ بورڈ کیروز مرہ کے معاملات چلانے کے لئے معمولی داخلہ فیس بڑھائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن