اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جہاں پی ٹی آئی کے رہنما ہیں وہیں ایک صوبے کے وزیراعلیٰ بھی ہیں۔ وہ مشکل پوزیشن میں اور دو کشتیوں میں سوار ہیں۔ امید ہے گنڈا پورا ایپکس کمیٹی کا ماحول پارٹی تک پہنچائیں گے۔ اجلاس میں کسی کی گفتگو ایسی نہیں تھی کہ ایک صوبے کے ذریعے دوسرے پر چڑھائی کرنے کی باغیانہ کارروائیوں کی گنجائش نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی این آر او حاصل کرنے کیلئے بے تابی سمجھ میں آتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو فیض حمید سے متعلق خوف ہے تو یہ فطری بات ہے۔ آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں تو کل دہشتگردوں کے کرنے پڑیں گے۔ بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کے خلاف بغاوت کا مرکزی کردار تھے۔ بانی پی ٹی آئی دوسری جماعتوں کو موروثی جماعتیں کہتے تھے۔ بشریٰ بی بی کو چاہئے کہ پی ٹی آئی کی چیئرپرسن بن جائیں۔ شاید پی ٹی آئی والے عمران خان کو احتجاج نہ کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں اگرچہ وہ ان کی بات کم ہی سنتے ہیں۔ علی امین ایسی کارروائیوں میں ملوث ہونے سے مشکل پیدا ہو گی کہ وہ دوسرے صوبے یا مرکز سے ٹکراؤ یا مڈ بھیڑ کر سکیں۔ ان کیلئے یہ آئینی طور پر سنگین مسئلہ ہو گا وہ احتجاج نہیں‘ آئین اور فیڈریشن سے بغاوت ہو گی۔ پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ تشدد ہے۔ لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتیں زیر رسک کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کریں گی۔
امید ہے گنڈا پور اپیکس کمیٹی کا ماحول پارٹی تک پہنچائیں گے: احسن اقبال
Nov 20, 2024