اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر خالد چوہدری ، ستارہ مارکیٹ صدر سید الطاف حسین شاہ،جی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان، کراچی کمپنی جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال، بلیو ایریاایسٹ کے صدر راجہ عماد بن عارف ، میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال ،سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، جی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز ، ایف ایٹ مرکز کے جزل سیکرٹری اسماعیل خان ، آب پارہ مارکیٹ کے جزل سیکرٹری اختر عباسی ،جی بارہ کے صدر محبوب خان اور آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں اور مراکز میں ترقیاتی کام نہ کرائے گئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹیں نہ صرف ویران ہوگئی ہیں بلکہ کھنڈرات بن رہی ہیں۔