اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 24 نومبر کو اسلام آبادپر چڑھائی کی کال، دھرنوں اور شہر بلاک کرنا غریب عوام کے مفاد میں نہیںایک طرف نظام زندگی مفلوج کرنے کی باتیں ہورہی ہیں دوسری طرف انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے عوام رابطوں کے فقدان اور آن لائن روزگار سے منسلک پریشانی کاشکار ہوجاتے ہیں۔ ہر ایکشن اور ری ایکشن کا اثر صرف غریب آدمی پر پڑتاہے۔ یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں سید سبط الحیدر بخاری، اور راشد چوہان نے کیں۔ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور کاسرپرکفن باندھ کر دوبار نکلنے کے بعد اب پھر بے پر کی چھوڑنا کوئی قومی خدمت نہیں۔ وطن عزیز انتشار کی سیاست کامتحمل نہیں،پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی اور ملک کو بند کرنے سے عام آدمی مزید مسائل سے دوچار ہوگا ، پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی سمیت اپنے رہنمائوں کے کیسز کے حوالے سے عدالتی ریلیف لیں نہ کہ عوام کاجینادوبھر کرنے کی باتیں کریں۔
ملک مزید احتجاج اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سبط الحیدر بخاری
Nov 20, 2024