سردار سلیم حیدر خان کا مشن میرٹ کو یقینی بنانا ہے، شاہزیب خان

Nov 20, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا مشن میرٹ کو یقینی بنانا ہے این اے 50کی یوسی پنڈ سلطانی کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار پی وائی او کے راہنما شاہزیب خان آف پنڈ سلطانی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہزیب خان نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ملاقات انتہائی مفید رہی ان سے پنڈ سلطانی سمیت علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ملاقات میں گورنر پنجاب کو پنڈ سلطانی کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا انھوں نے انتہائی شفقت سے میرے ذاتی اور علاقے کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب حقیقی عوامی نمائندے اور گورنر ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ حلقے کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں شاہزیب خان نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی راہنمائی اور سرپرستی میں پیپلزپارٹی کو حلقے میں مزید منظم مقبول اور مضبوط بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے۔

مزیدخبریں