ٹرمپ کی کامیابی پر جشن منانے والوں نے قوم کو دھوکہ دیا، شیخ طارق محمود سیٹھی

Nov 20, 2024

 بیول(نامہ نگار)امریکی صدر ٹرمپ کی کامیابی پر جشن منانے والے قوم کو بتائیں کے انکا وہ نعرہ کہاں گیا کے ہم کوئی غلام ہیں آئے روز امریکی کانگریس کی طرف سے عمران خان کی رہائی کے خطوط اس بات کو ثابت کر رہے ہیں کے امریکا کا غلام کون ہے امریکی کانگریس کے ممبران کا کہنا ہے کے ہم انسانی حقوق کی بنیاد پر عمران خان کی حمایت کرتے ہیں کیا ان لوگوں کو فلسطین کشمیر میں شہید ہونے والے لاکھوں بے گناہ نظر نہیں آئے سب سے بڑھ کر عارفہ صدیقی جو امریکا نے کہی سالوں سے بیگناہ قید کر رکھی ہے کیا اس کے کو انسانی حقوق نہیں تحریک  انصاف عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے جب عمران خان کو جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا تو انہوں نے نعرہ لگایا اور جاہلی خط لہرایا کے مجھے امریکہ نے اقتدار سے باہر کیا ہے گزیشیہ روز امریکی صدر ٹرمپ کی کامیابی پر تحریک انتشار نہ جشن منایا کے اب ٹرمپ عمران کو رہا کروائیں گئے اس کے بعد شک و شبہ کی کوئی بات نہیں رہی کے امریکا نواز کون ہے اور محب وطن کون ہے ان خیلات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما و گوجرخان بار ایسوسیشن کے میڈیا ایڈوائزر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزیدخبریں