جہلم(نامہ نگار)گرمالہ روڈ پر آلودگی پھیلانے والے بھٹے کے خلاف محکمہ ماحولیات کی کاروائی میڈیا کی نشاندہی پر ماحولیات کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور وارننگ جاری کر دی ہے بغیر زک زیک ٹیکنالوجی کے چلنے والے بھٹوں کو بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا آلودگی پھیلانے والی انڈسٹری اداروں اور شخصیات کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی کی جائے گی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ماحولیات کی گفتگوتفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں میڈیا نے نشاندہی کی تھی کہ گرمالہ روڈ پر بااثر شخصیات بغیر زک زیک ٹیکنالوجی کے بھٹے چلا کر آلودگی اور سموگ پھیلا رہی ہیں جس پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرکے آلودگی پھیلانے والے بھٹوں پر چھاپہ مار کر کالا دھواں نکالنے پر بھٹہ مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ شکایت ملنے پر مذید سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی اس حوالے سے محکمہ ماحولیات کے ڈسٹر کٹ آفیسر نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے کسی ادارے انڈسٹری اور شخصیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی آلودگی پھیلانے میں ملوث ہوگا اس کے خلاف فوری طور پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔