مری(بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام ضلع مری کے زیراہتمام فقیدالمثال تربیتی کنونشن کا انعقاد مولانا عبدالغفور حیدری اور حافظ نصیر احمد احرار کی خصوصی شرکت وخطابات کںونشن کا انعقاد مجلس عمومی کے اجلاس کے موقع پر ہوا قائد کوہسار امیر جے یو آئی ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی،ندیم اخلاص عباسی، قاری راشد نواز عباسی،مولانا فرید احمد عباسی،عالم باعمل قاری محمد سعید عباسی سمیت تمام یوسیز کے امرا ونظما اور اراکین مجلس عمومی کی بڑی تعداد میں شرکت کی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سخت سکیورٹی حالات درپیش ہیں بدامنی کی بدترین فضا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایسے حالات میں ہمیں اتحاد واتفاق کے ساتھ آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا آج کے کنونشن میں شرکا کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی قائد پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ جماعت قیادت کی اطاعت کے ساتھ تحریکی کردار ادا کرنے کا تقاضا کرتی ہے، قائد کوہسار قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ ان شااللہ کوہسار کی دینی سیاست کا رخ بدلنے کو ہوگا ، ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی نے کہا کہ ان شااللہ جے یو آئی مری جس نئے سفر پر روانہ ہے، تحصیل امیر قاری راشد نواز عباسی نے کہا کہ تمام یوسیز میں باڈیوں کی تشکیل ایک اہم کارنامہ ہے ا، تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا فرید احمد عباسی نے کہا کہ جے یو آئی کی مری میں تحریک ایک خواب تھا جو پورا ہوا کنونشن سے عالم باعمل قاری محمد سعید عباسی،مولانا مظہر غفور، تحصیل کوٹلی ستیاں کے جنرل سیکرٹری مولانا مہتاب ستی، مولانا شاہد ستی،مولانا محسن محمود،مولانا فخرالاسلام سیفی،طاھر محمود عباسی، مولانا عبدالسلام حدوٹی،قاری انیس الرحمان،قاری عرفان عباسی،مولانا فیصل اعجاز، سماجی رہنما فیصل وانی، رہنما جے یو آئی رمضان خان سمیت تمام یوسیز کے امرا ونظما نے خطاب کیا پروگرام کے آخر میں تمام یوسیز کے امرا ونظما سے فخرجمعیت مولانا عبدالغفور حیدری اور قائد پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے حلف بھی لیا نقابت کے فرائض مفتی ظفرالاسلام سیفی نے سرانجام دئیے۔
جمعیت علما اسلام ضلع مری کے زیراہتمام فقیدالمثال تربیتی کنونشن
Nov 20, 2024