دی سٹی ماڈل سیکنڈری سکول نیوسٹی فیز ون کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 باہتر(نامہ نگار) امسال بھی دی سٹی ماڈل سیکنڈری سکول نیوسٹی فیز ون واہ کینٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا پی او ایف گیسٹ واہ میں انعقادکیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی خالد حسین ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ پی او ایف واہ کینٹ تھے ڈاکٹر رضوان آفتاب اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ایڈوکیٹ، سید کاشف حسین شاہ،ڈاکٹر مختاراعوان، میاں عطااللہ کے علاوہ بڑی تعداد میں واہ کینٹ کی سرکردہ شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیاجس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی، سکول ہذا کے بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کرتے ہوئے وطن عزیز اور افواج پاکستان سے محبت اور پاکستان کے ثقافتی رنگ پیش کیے سالانہ امتحانات اور فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو شیلڈز اور میڈلز سے نواز گیانمایاں کارگردگی کی بنیاد پراساتذہ کو بھی تعریفی اسناد دی گئیں سکول کی کوارڈینٹر مس کرن نثار نے سالانہ رپورٹ پیش کی سکول کیتمام طلبا و طالبات نے فیڈرل بورڈ میں مجموعی طور پر4 پوزیشنزاور  A+گریڈزحاصل کیے تقریب کے مہمان خصوصی خالد حسین صاحب نے سکول کے بانی نثار احمد (مرحوم) کو زبردستالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن