24نومبرکا دن ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ، شہزادہ خان 

 بیول(نامہ نگار) 24نومبرکا دن ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے پوری پاکستانی قوم عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلنے کے لیے تیار بیٹھی ہے اگر 24نومبر کو ناکام ہوگے تو آئندہ آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی ان خیالات اظہار سابق کونسلر اور سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی شہزادہ خان نے قاضیاں میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے خان صاحب اس ملک وقوم کی خاطر بے گناہ جیل کاٹ رہے ہے خان کا قصور یہ ہے کے اس نے اس قوم کا حق دلاوانے کے لئے آواز بلند کی عمران خان اس ملک اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنا چاہتا ہے لیکن یہ تین تین باریاں لگانے والے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اکھٹے ہوگے ہے خان نے 25سال پہلے کہا تھا جب میں ان کرپٹ مافیا پر۔ہاتھ ڈالوں گا یہ سب اکھٹے ہوجائے گے شہزادہ خان نے کہا کے 24نمبر کا احتجاج اس ملک۔اور قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے غلامی سے نجات کا۔دن ہے انہوں نے کہا کے اس وقت تک واپس نہیں آئے گے جب تک خان کو رہا۔نہ کروا۔لے شہزادہ خان نے ڈرو ٹو ڈرو جا کر خان کا پیغام پہنچایا اور پریمفٹ تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن