اٹک(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی فا رم 45 پر منتخب ایم این اے حلقہ این اے 50 ایما ن طا ہر صا دق نے کہا کہ 24 نومبر فارم 47 کی جعلی حکومت کے تا بو ت میں آخری کیل ثا بت ہو گی، گزشتہ 2 سالو ں سے میجر طاہر صا دق اور ان کے خاندان سمیت پی ٹی آئی کے ورکرو ں نے ظلم و تشدد، بر بریت اور فسطا یت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان کے چاہنے والے 24 نومبر کے پر امن جلسے میں بھر پو ر شرکت کرکے یہ ثا بت کریں گے کہ عوام اب بھی ان کے ساتھ ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے 24 نومبر کو عمران خان کی جانب اسلام آباد میں پرامن جلسے کی فائنل کال کے موقع پراٹک کے مختلف بازا رو ں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت اور ورکرز عمران خان کی رہائی کیلئے 24 نومبر کو پر امن طور پر نکلیں لیکن اس سے بھی زیادہ ضرو ری ہے جو شعور عمران خان نے پاکستانی قوم کو دیا وہ یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہمارے بزرگ، بھائی، ما ئیں، بہنیں بچے جوش و ولولے کیساتھ نکلیں وہی جذبہ اور شعور جس کا ثبوت آپ نے 8 فروری کو دیا تھا 24 نومبر کو نظر آنا چاہیے، آپ حق کیسا تھ کھڑے ہیں آپ اس ملک کی اکثریت ہیں، کوئی دیوار یا رکا وٹ آپکا راستہ نہ روک پائے گی، پر امن احتجاج کا مقصد 26 ویں ترمیم کا خاتمہ، جمہو ریت اور آئین کی بحالی، مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بے گنا ہ سیا سی قیدیو ں کی رہا ئی ہے۔
عوام عمران خان کی رہائی کیلئے 24نومبر کو پر امن طور پر نکلیں،ایما ن طا ہر
Nov 20, 2024