کلرسیداں (نامہ نگار) مسلم لیگ ن فرانس کے قائمقام صدر شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ٹی ائی کی 24 نومبر کی کال کا مقصد چند نعشیں گرا کر بھارت کو کرکٹ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا جواز مہیا کرنا ہے انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست ملکی ترقی و خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے جس ملک میں آئے روز دھرنے اور احجاجی جلسے اور جلوس ہوں وہ معاشی طور پر ترقی نہیں کر سکتا یہ جماعت چار برس اقتدار میں رہی لنگر خانوں سے آگے نہ بڑھ سکی جبکہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں بے پناہ ترقی ہوئی ملک بھر میں پھیلی موٹرویز میڑروز ملکی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہیں مریم نواز نے گرین ٹریکٹر شروع کرکے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے بے گھروں کو چھت مہیا کرنے کا بھی کام جاری ہے مگر پی ٹی ائی ان جاری تمام کاموں میں خلل ڈالنے اور بھارت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم نے بھجوانے کا جواز مہیا کرنے کے لیئے کوشاں ہے مگر اس بار انہیں مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔
پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ،شیخ وسیم اکرم
Nov 20, 2024