نیلہ دلہہ میں سوئی گیس کی فراہمی  کے دو دعویدار سامنے آگئے 

Nov 20, 2024

بوچھال کلاںـ(نامہ نگار)نیلہ دلہہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے دو دعویدار سامنے آگئے۔ گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر یہ رپورٹ دی کہ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے دور میں شروع کرایے جانے والے سوئی گیس کے منصوبے کو مکمل کرادیا ہے اور نیلہ دلہہ کے عوام کو سوئی گیس ملنا شرو ع ہوجائے گی۔اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے اپنے حمامیوں کے ہمراہ اکٹھ کر کے نیلہ دلہہ عوام کو بتایا کہ سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف  اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے مکمل ہوا ہے۔ اس موقع پر نواز شریف زندہ باد اور مریم نواز زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

مزیدخبریں