کہوٹہ تا کروٹ روڈ کا کام جاری ،تاہم ناقص حکمت عملی کا شکار

Nov 20, 2024

 کہوٹہ (نامہ نگار)کہوٹہ تا کروٹ روڈ کا کام جاری ،تاہم ناقص حکمت عملی کا شکار،نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی روڈ پر آئے گاکہوٹہ تا کروٹ روڈ کا کام جاری ،تاہم ناقص حکمت عملی کے باعث روڈ کے جلد برباد ہونے کا اندیشہ ہے،روڈ کے دونو ں اطراف کے نالیاونچے اور روڈ سے دور  ہونے کی وجہ سے بارش کا سارا پانی روڈ پر آئے گا جس سے روڈ کو نقصان ہو گا اور روڈ تباہ ہو گی،محکمہ ہاء وے و دیگر متقلعہ آفسران چیک نہیں کرتے جس سے حکومت کو کڑورں کا نقصان کیا جاتا ہے ،کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنرنوٹس لیتے ہوئے روڈ سے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں،ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ روڈ کی تعمیر و مرمت خوش آئین ہے لیکن جب تک پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کیا جاتا فنڈز کی بربادی ھے،سخی سبزواری چوک سے پنچاڑ چوک تا کوٹلی لنک روڈ اس پر کہیں نکاسی آب کا کوء انتظام نہیں،حکومت کے جاری  کرڑوں کے فنڈز ضائع ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں