اٹک (نامہ نگا ر ) چیئرمین مہریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم ملک جاوید اختر نے کہا ہے کہ دس ممالک پر مشتمل ورلڈنیزہ بازی فیڈریشن کے پاکستان ہارس اینڈ ماؤنٹڈ آرچری فیڈریشن کے تحت قومی سطح کے یہ مقابلے اس تنظیم کے تحت پاکستان میں پہلی مرتبہ مہریہ انکلیو میں منعقد ہونا اٹک کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے اور3روزہ مہریہ انکلیو فیسٹیول سے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال عوام کو تفریح کے بہترین مواقع میسر آئے ہیں، جس میں ورلڈنیزہ بازی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر سے110 معروف عالمی شہرت یافتہ نیزہ باز کلبوں نے حصہ لے کر اپنے نیزہ بازی کے جوہر دکھائے ہیں،مہریہ انکلیو میں منعقد ہونے والی نیشنل چمپئن شپ 2024ء کی کامیابی نے نیزہ بازی کے شائقین کے دل موہ لیے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہریہ انکلیو فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، 2 روزہ قومی سطح کی بین الصوبائی نیزہ بازی کے مہمانان خصوصی میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک، کمانڈانٹ آرٹلری سنٹر اٹک بریگیڈئیر عدنان رشید، میجر جنرل زاہد محمود ملک، رکن سپریم جوڈیشل کونسل ورکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال، ڈ پٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا شامل تھے ۔