پنڈی پوائنٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات ،عوامی شکایات عام ہو گئیں

Nov 20, 2024

 مری(بیورو رپورٹ)پنڈی پوائنٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹوآ فیسر کنٹونمنٹ بورڈ مری نعیم دلپل نے کتوں کوفوری تلف کرنے کے احکامات جاری کردئیے،مری کے اہم ترین سیاحتی مقام پنڈی پوائنٹ میں اہلیان علاقہ اورسیاحوں کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹ مری نے آواروں کتوں کو تلف کرنے کی ابتداکردی انہوں نے کتوں کوتلف کرنے کیلئے زہر بھی منگوا لیا ہے اہلیان علاقہ نے ان کی شکایات پرفوری اقدامات کرنے پر انکا شکریہ اداکیاہے ،یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ کشمیرپوا ئنٹ،مال روڈ،لوئربازار،موٹرایجنسی میں بھی آوارہ کتوں کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی سے شکار ہیں خصوصا سکولوں کے بچوں کو بھی ان کتوں سے ہمیشہ خطرہ رہتا ہے اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مری اورمحکمہ صحت سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل ایریا سے بھی آوارہ کتوں کوتلف کرنے کی فوری مہم شروع کی جائے۔ 

مزیدخبریں