گوجرخان میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ہے، عبدالغفور کیانی 

 گوجرخان (نامہ نگار)سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں ڈینگی کے متعدد کیس سامنے آنے کے باوجود بلدیہ گوجرخان کا اس حوالہ سے اقدامات نہ کرنا باعث تشویش ہے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ہے جبکہ واٹر سپلائی پائپ لائن بھی کئی جگہوں سے اتنی خستہ حال ہو چکی ہے کہ اس میں سے پانی بہتا رہتا ہے یہ تمام تر صورتحال ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن رہی ہے بلدیہ گوجرخان شہر میں ڈینگی کیخلاف سپرے ،فوگنگ اور دیگر اقدامات کو یقینی بنائے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے اور واٹرسپلائی پائپ لائنیں جہاں سے بوسیدہ اور  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ان کو فی الفور تبدیل کیا جائے تاکہ ان پائپ لائنوں سے بہنے والا پانی ڈینگی کی افزائش کا باعث نہ بنے  ۔

ای پیپر دی نیشن