ملکہ کوہسار مری کی تزین و آرائش کے سلسلہ میں آپریشن جاری 

Nov 20, 2024

  مری (نامہ نگار خصوصی) باخبر زرائع کے مطابق ملکہ کوہسار مری کی تزین و آرائش کے سلسلہ میں جاری آپریشن ،مال روڈ  اورجھیکا گلی سمیت بعض دوسرے علاقوں میں کسی بھی وقت حکومت پنجاب کی جانب سے متوقع آپریشن کے خلاف مری کی کاروباری سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے اپنے حقوق کیلئے بدھ کے روز کشمیر پوئنٹ پر سابق وزیر اعظم محمد نوز شریف کی کشمیر پوئنٹ پر رہائش گہ کے سامنے دھرنا دیئے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ایسے میں مری کے تمام خفیہ ادارے متحرک ہو گئے ہیں ۔اگر اس نوعیت کا دھرنا دیا جاتا ہے تو یہ مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف کے مری کو  اپنا  دوسرا گھر کہنے اور ان کی یہاں پر قائم شاندار ساکھ پر بری طرح اثر انداز ہو گا ۔

مزیدخبریں