لہسن کاشت کرنے پر جھگڑا  چھری لگنے سے نوجوان زخمی 

Nov 20, 2024

  کلرسیداں (نامہ نگار) لہسن کاشت کرنے پر جھگڑا،چھری لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔محمد غفور نے مقدمہ درج کروایا مسمیان مظہر،اظہر،محمد اشرف اور اسد محمود ہماری زمین پر لہسن لگا رہے تھے جن کو میں اور میرے بیٹے یاسر نے منع کیا تو ملزمان نے زدوکوب کرنا شروع کر دیا، یاسر چھڑاچھڑانے کیلیے آگے بڑھا تو اسد محمود جس کے ہاتھ میں چھری تھی نے میرے بیٹے کی کمر پر گھونپ دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش یے۔

مزیدخبریں