راولپنڈی(جنرل رپورٹر)دی ارقم سکولز سسٹم اصغرمال روڈکے ڈائریکٹر خالد مغل کی صاحب زادی طویل علالت کے بعد سوموار کی شام انتقال کر گئیں ، انہیں اگلے روز بعد نماز ظہرعید گاہ قبرستان اصغر مال روڈ میں سپرد خاک کردیا گیا، جنازہ البرہان اکیڈمی پاکستان کے سربراہ سید محمد عدنان کاکا خیل نے پڑھایا۔ نماز جنازہ میں سماجی ،عوامی، کاروباری ، سیاسی اور علم و ادب سے وابستہ شخصیات نے شریک کی۔