ایم ایس فتح جنگ ڈاکٹر  منصور الحق کی نگرانی میں 3 روزہ ہفتہ صحت آج  شروع ہو گا

فتح جنگ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت سب کیلئے کے تحت چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل کی ہدایت پر ایم ایس فتح جنگ ڈاکٹر منصور الحق کی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں 3روزہ ہفتہ صحت کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 20نومبر سے22نومبر تک جاری رہے گا جسمیں 9مراحل ہونگے پہلے میں مریض کی رجسٹریشن،دوسرے میں کلینیکل ہسٹری،تیسرے میں بنیادی معائنہ،چو تھے میں ہیما ٹولو جیکل سکریننگ،پانچویں مرحلے میں خصوصی کا نٹر برائے ٹائپ i،ٹائپ iiذیا بیطس،چھٹے مرحلے میں پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ،ساتویں مرحلے میں حاملہ خواتین کا چیک اپ،آٹھویں مرحلے میں حاملہ خواتین اور دوسال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن ،جب کے نویں ،مرحلے میں کونسلنگ اور طبی رہنمائی کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن