حضرو (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدرنے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کا دورہ کیا اے سی حضرو دورہ کے موقع پر ہسپتال میں موجود مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں ڈائیلاسسز یونٹ ،ادویات کی فراہمی ،ایکسرے روم ،آپریشن تھیٹر ،بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات،لیبار ٹری،صفائی کا نظام ودیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اس میں موجود عوام کو دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر شوکت خان کو ہدایات جاری کیںکہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ہسپتال ہذا کے ڈاکٹروں اور عملہ کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اے سی حضرو عائشہ بدر کو حکومت پنجاب کی طرف سے ہیلتھ ویک کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ ہیلتھ ویک سے عوام کو کون کون سے مندرجہ ذیل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس پر اے سی حضرو نے ہسپتال کے عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو مزید بہتر خدمات کی ہدایات کیں ۔