رزق حلال کی کوشش عین عبادت ہے، پیر احمد شاہ سیالوی 

 فتح جنگ(نامہ نگار)پیر سید قاسم شاہ سیالوی ہمدانی سجاد ہ نشین در بار عالیہ پیر احمد شاہ سیالوی نے کہا ہے کہ رزق حلال کی کوشش عین عبادت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چوہدری افضال احمد کی زیر نگرانی کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی خطیب مفتی عاصم القادری،سردار خالد خان ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی،ملک عبداللہ خان سیف،غلام صابر مسعود ملک،ڈاکٹر قاضی محمد ایوب،مظہر حسین بابر،ملک شفیق عزیز،چیئرمین صد یق اعوان،ٹھیکیدار قربان حسین،ناصر محمود،طارق ایم قادری،ملک رفاقت اعوان،نجم الثاقب،علامہ عرفان القادری،میاں ممتاز احمد،نثار بزمی،سیٹھ الطافسابق کونسلر حاجی ضیا،حاجی سجاد احمد سمیت کاروباری حضرات کی بڑی تعداد شریک تھی پیر سید قاسم شاہ سیالوی نے کہا کہ اللہ تبارک تعالی رزق حلال کمانے اور محنت کر نے والوں کو دوست رکھتا ہے کاروبار میں ایمانداری دیانت سچائی اور اخلاق کامیابی کی ضمانت ہے پیر سید قاسم شاہ سیالوی نے کاروبار میں خیر و برکت کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن