بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کی پالیسی پر عمل پیرا  ہیں، سردار غلام قادر

 کھنڈہ(نامہ نگار) رہنما پاکستان پیپلز پار ٹی ضلع اٹک و سابق امیدوار وائس چیئر مین یوسی ڈھرنال سردار غلام قادر جھنڈیال نے کہا ہیکہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کی پالیسی پر عمل پیرا  ہیں وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی نے ملکی استحکام کے لیے ن لیگ کا ساتھ دیالیکن میاں شہبازشریف تنہا معاشی صورتحال اوربحرانوں سے نہیں نمٹ سکتے ان کو ہر صورت بلاول بھٹو کی ضرورت رہے گی ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے نہ صرف دنیاکی بڑی طاقتوں اور تیسری دنیا کے ملکوں کے ساتھ غیر جانبدرانہ حیثیت سے تعلقات قائم کیے اور پاکستان کی رسائی عالمی منڈیوں تک یقینی بنائی جس  سے ملکی  معیشت مضبوط ہوئی  ، کراچی میں روس کے تعاون سے اسٹیل،ملز کا قیام اور ملک بھر میں تیل کے ذخائر کی تلاش انکی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے چین کے ساتھ دوستی اور بہترین تعلقات کے معمار ذوالفقار علی بھٹو ہی ہیں جبکہ ایٹمی ری پراسسنگ پلانٹ  انکا زندہ کارنامہ ہے، اس وقت  پوری قوم ملکی ترقی و عوامی خوشحالی  کیلئے  بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے پیپلز پارٹی ہی عوامی مشکلات کا ازالہ کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹک اپنے قائد گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کی مخلصانہ قیادت میں کام کررہی ہے اور عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔

ای پیپر دی نیشن