پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ٹیکسلا واہ کینٹ میں کار کنان متحرک ہو گئے 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)24نومبرکے دن پی ٹی آئی کی لانگ مارچ والی کال کوکامیاب اور مؤ ثربنانے کیلئے شمالی پنجاب کے صدرملک تیمور مسعوداکبر،ٹیکسلاحلقہ پی پی 12کے امیدوارسعدعلی خان اورایم پی اے واہ کینٹ ملک فہدمسعود اکبر ،پارٹی کے مخلص اورمتحرک کارکنان کے ہمراہ ٹیکسلا واہ کینٹ میںبھرپوراندازمیںسرگرم عمل ہوگئے، ٹیکسلاشہراوریونین کونسلزمضافاتی علاقوںمیںسعدعلی خان عوام رابطہ مہم کومضبوط بنانے کیلئے گزشتہ دوروز سے یونین کونسل وائزالگ الگ اجلاسوں میںشر کت کررہے ہیں،سعدعلی خان نے کہاکہ واہ کینٹ کے دونوںضمنی حلقوںمیںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروںکی شاندارکامیابی سے ن لیگ اوران کے اتحادیوںکے حوصلے پست ہوچکے ہیں،عوام ملک وقوم کی بہتری سلامتی اوراستحکام کیلئے صرف اورصرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں،عوام کے اندربالخصوص نوجوانوںکے اندر24نومبرکی کال کوکامیاب بنانے کیلئے زبر د ست جوش وخروش پایاجاتاہے،لوگ حکومتی ہتھکنڈو ںکومستردکرنے کیلئے ذہنی اورنظریاتی طورپربھر پوراندازمیںتیاری کرچکے ہیں،اورہمارایہ پیغام ہے کہ ملک میںجمہوریت کی حقیقی بحالی استحکام اور آ ئین کے احترام کے ساتھ ساتھ قوم کی تقد یربد لنے کیلئے تمام طبقات کو24نومبرکے دن مید ان عمل میںنکلناہوگا،سعدعلی خان نے مزیدکہاکہ 26و یںآئینی ترمیم کرنے والوںکوقطعی طورپرقانونی آ ئینی اوراخلاقی سطح پرکوئی اختیارنہیں،کیونکہ پار لیمنٹ میںبیٹھے اکثریت ممبران عوام کے مستردشدہ ہیں،اورفارم 47کی پیداوارہیں، اسمبلی میںبیٹھے جعلی ممبران کوکوئی حق نہیںپہنچتاکہ وہ آئین اورقانون کے ساتھ مذاق کریں،دریںاثناء شمالی پنجا ب کے صدرملک تیمورمسعوداکبرنے واہ کینٹ میں شاندارکامیابی حاصل ہونے پرمبارکباددینے کیلئے آ نے والے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیںعلم ہے کہ پنجاب حکومت ریاستی وسائل استعما ل کرکے اورجبرکاراستہ اپناکرہمارے کارکنا ن اورپرجوش عوام کی گرفتاریوںکیلئے ’’کریک ڈاون‘‘کامنصوبہ بناچکی ہے،جس کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ انتظامی افسران کوبھی نوازاجارہا ہے، لیکن ہم تمام ریاستی ہتھکنڈوںکاڈٹ کرمقابلہ کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن