کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے ملک بھرمیں میلوں کے انعقادکر رہے ، مراد علی مہمند

Nov 20, 2024

اسلام آباد ( خصو صی ر پور ٹ )نیشنل بک فانڈیشن میں تعمیر ملت اسکول کے طلبہ طالبات اور اساتذہ نے تعلیمی دورہ کیا۔ نیشنل بک فانڈیشن کی جانب سے سلیم اختر نے نیشنل بک میوزیم، کوچہ کتاب ، وال آف آنرز، انڈونیشین کارنر اور این بی ایف بک شاپ اور نیشنل بک فانڈیشن میں دیگر یادگار اور دلچسپ کارنرز کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل بک فانڈیشن بچوں کے لیے تعلیم و تربیت کتاب اور علمی و ادبی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ ان کو نیشنل بک میوزیم میں نادر و نایاب قرآن پاک کے مقدس نسخہ جات، خطاطی کے شاندار نمونے ، نایاب کتب ، تاریخ کی علمی و ادبی بڑی شخصیات کے یادگار کارنر دکھائے گئے اور ان کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بتایا گیا۔ نیشنل بک فانڈیشن کے متعدد کتاب میلوں ، علمی و ادبی سرگرمیوں ، کتاب کلچر اور کتاب بینی کے فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ وفد کو بتایا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ایم ڈی مراد علی مہمند کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے پورے ملک میں کتاب میلوں کے انعقادمیں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں غیر ملکی ایمبیسیز کی جانب سے این بی ایف میں کارنر بنائے گئے ہیں یہ کارنرز ان ممالک کے علم و فن ، ادب ، آرٹ اور ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں