ملکی سلامتی کے ادارے ہمیں جان سے زیادہ عزیزہیں، وقارحسین ڈار

Nov 20, 2024

اسلام آباد(خبر نگار)سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 77شاہ فیصل کالونی راولپنڈی وقارحسین ڈار نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے ہمیں جان سے زیادہ عزیزہیں،پاکستان قائم رہے گا،لوگ آتے جاتے رہتے ہیں،ہم ملک اور ادارے بچائیں گے اور ملک دشمنوں کو ایسی سزائیں دیں گے تاکہ کل پھر تاریخ میں کوئی ایسا فتنہ گھر اور اداروں پر حملے کرنے والا پیدا ہی نہ ہو،امریکی سینیٹرز اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کو عمران خان کے ساتھ ہونیوالی قانونی کارروائی انسانی حقوق کی پامالی دکھائی دیتی ہے اور فلسطین کے مسلمانوں پر یہودیوں کی بمباری اور بے گناہ معصوم بچوں کا قتل و عام دکھائی نہیں دیتا ،یہ دوہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے ، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی  کی 80سالہ سزا درست ہے اور میرے وطن کے شہدا کے مجسموں اور سرکاری املاک تباہ کرانے والے عمران خان کے جرائم کیوں نظر نہیں آتے۔

مزیدخبریں